کراچی سے 2 انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز گرفتار


Faizul Hassan Posted on August 19, 2018

کراچی: کراچی پولیس نے آرام باغ سے2 انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیے۔پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جبکہ دونوں ملزمان 10 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کے نام جنید عرف جمی اور طاہر احمد ہیں، گرفتارشدگان پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو ہلاک کرنے کے الزامات ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم جنید نے 2016 میں سرجانی ٹاؤن میں امجد نامی شخص کو قتل کیا اور 2017 میں عدالت سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا جبکہ ملزم طاہر نے ابتدائی تفتیش میں متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

اسی طرح ملزم نے 2015 میں ساتھیوں کے ہمراہ سرجانی میں اسٹیٹ ایجنسی کے مالک کو قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طاہر کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں ہونے والے پولیس مقابلے میں بچی کو گولی لگنےکا معاملہ ڈی آئی جی ساؤتھ نےذمہ دار پولیس اہلکار کو قرار دے دیا۔