کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے،وزیراعظم کی جانب سے بار بار نواز شریف کی وکالت


Faizul Hassan Posted on May 15, 2018

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کا انٹرویو بھارتی میڈیا کی جانب سے غلط لیا گیا ہے،ان کا مطلب یہ نہیں تھا کہ دہشت گردی کرنے کے لیے لوگ پاکستان سے گئے تھے،جس نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا اس کی غداری کی باتیں ہو رہی ہیں،کسی کو حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ بانٹنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم سیاسی مقاصد کے لیے نیشنل سیکیورٹی کو داؤ پر لگاتے ہیں تو پھر کیا کہا جاسکتا ہے،قومی کمیشن ملکی مفاد میں ہے تو ضرور بننا چاہیے ۔