گندم خریداری میں چھوٹے کاشتکاروں کو ترجیح دی جائے۔ مشیروزیراعلیٰ پنجاب


Mian Fayyaz Ahmed Posted on May 10, 2018

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر رائے حید رعلی خان نے کہا ہے کہ گندم خریداری میں چھوٹے کاشتکاروں کو ترجیح دی جائے اور کسی قسم کے تاخیری حربے استعمال نہ کیئے جائیں۔ انہوںنے یہ بات آج یہاں جلہ ارائیں گندم خریداری مرکز پر موجود محکمہ خوراک اور دیگر انتظامی افسران کو ہدایت دیتے ہوئی کہی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور حسنین خان سنپال ، پی ایس محمد عامر ، سنٹر کوارڈی نیٹر محمد حفیظ، اے ایف سی توقیر حسین بلوچ بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر رائے حید ر علی خان نے سنٹر میں موجود کاشتکاروں سے مسائل دریافت کیئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب130ار ب روپے کی خطیر رقم سے 40لاکھ ٹن گندم خرید کرے گی۔
دریں اثناء انہوں نے دنیا پور چٹ نہر کا بھی اچانک معائنہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر رائے حید رعلی خان نے کسانوں کی گندم کی ٹرالیوں کو کمپیوٹرائزڈ کانٹے پر وزن کرایا اور بوریاں اترواکر ٹرالی کا وزن کرا کر کسانوں کو وزن کی پیمائش کی تسلی کرائی۔ انہوںنے انفرادی طور پر بھی کسانوں کو بوری کے پورے وزن کی تسلی کرائی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر رائے حید ر علی خان نے دنیا پور سنٹر پر تقریباً200گندم بوری کے اوزان کو چیک کیا۔ ا س موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حسنین خان نے بتایا کہ تحصیل دنیا پور اور لودھراں سے مجموعی طور پرابتک31 فیصد سے زائد گندم خریداری کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے اور کسانوں کو ہر ممکن سہولیات دی جارہی ہیں ۔