دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال انتہائی خطرناک ہے۔خطرناک وجوہات سامنے آگئیں۔


Mian Fayyaz Ahmed Posted on April 16, 2018

ڈی ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس بیٹ 20قمر شہزاد کی ہدایت پر مقامی سکول میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر پی او قیصر اعجاز کچھی نے طلباء و طالبات کو پیدل روڈ کراسنگ ، موٹر سائیکل پر ہیلمٹ استعمال کرنے اور تیز رفتاری کے اجتناب کے بارے میں بریفنگ دی ۔
انہوں نے کہاکہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال انتہائی خطرناک ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ہم اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنا سکتے ہیں۔